مفت وائی فائی استعمال کرنیوالے ہوشیار ہوجائیں

مفت وائی فائی استعمال کرنیوالے ہوشیار ہوجائیں

مفت وائی فائی استعمال کرنیوالوں کو ماہرین نے خبردار کر دیا۔

ماہرین کے مطابق مفت میں وائی فائی استعمال کرنے کی وجہ سے ہیکرز آپ کے موبائل فون کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہیکرز نے اسمارٹ فونز استعمال کرنیوالوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کیلئے جعلی وائی فائی نیٹ ورک کا استعمال شروع کردیا ہے، اور یہ ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور سفر کے دوران کسی بھی صارف پر با آسانی حملہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایکس میں ری پوسٹ، لائیک اور ریپلائی بٹن ختم کرنے کا فیصلہ

بتایا گیا ہے کہ اس جعلی وائی فائی سے ایک مرتبہ منسلک ہونے کے بعد متاثرہ صارف کا وہ تمام ڈیٹا جو وہ اس نیٹ ورک کے ساتھ شیئر کرتا ہے، ہیکرز کے زیر کنٹرول سرور سے گزرتا ہے، اور بعض صورتوں میں وہ آپ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا جی میل کو استعمال کرتے ہوئے سائن ان کرنے کا کہہ سکتے ہیں، ایسا کرنے سے آپ کا پاس ورڈ ضائع بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے ہیکنگ کا نشانہ سے بچنے کیلئے مشورہ دیا ہے کہ جب آپ کسی بھی جگہ پر وائی فائی کا استعمال کریں تو پہلے نیٹ ورک کا نام معلوم کرلیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جہاں آپ وائی فائی استعمال کررہے ہیں وائی فائی نیٹ ورک اس نام سے ملتا بھی ہے یا نہیں۔ اور اگر آپ کو اس سے ملتے جلتے نام نظر آئیں تو سمجھ جائیں کہ کسی نے جعلی سیٹ اپ لگایا ہوا ہے، پھر بھی اگر آپ کو اسے سمجھنے میں مشکل ہورہی ہو تو وہاں کے عملے سے وائی فائی نیٹ ورک کے نام کی تصدیق کرلیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *