چیمپئنز ٹرافی2025 کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلیں جا ئیں گے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرنے کے دوران بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے مگر پُر امید ہیں کہ اس حوالے سے اچھی خبر آئے گی ۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کو مکمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹکٹس کے لیے کوٹہ کا سسٹم ختم کریں گے ، پی سی بی والوں کو کہہ دیا ہے کہ ٹکٹس پر لوگ آپ کو تنگ کریں گے، ٹکٹس بیچ کر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا ریونیو بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کپتان کی تبدیلی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 کے دوران پی سی بی آفیشلز کو صرف 4 ٹکٹیں ملی تھیں، مفت ٹکٹس کا رواج ختم کرنا ہو گا ، پاک بھارت سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے بھی اچھی آپشنز ہیں، پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہو گی۔