فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تنخواہ دار طبقے سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماہانہ 50ہزار روپے یعنی سالانہ 6لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ تاہم 6لاکھ سے 12لاکھ وصول کرنے والوں پر 6لاکھ سے اوپر 5فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔اسی طرح 12لاکھ روپے سے 22لاکھ روپے تنخواہ والوں پر 30ہزار فکسڈ اور12لاکھ سے اوپر 15 فیصد عائد ہوگیا، 22 لاکھ سے 32 لاکھ تنخواہ پانے والے پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے اوپر سے 25 فی صد ٹیکس کٹے گا۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
رواں مالی سال کےدوران 12 لاکھ سے 22لاکھ تک 30 ہزار فکسڈ اور 12 لاکھ سے اوپر 15 فیصد۔ 22 لاکھ سے 32 لاکھ تنخواہ پانے والے پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے اوپر پر 25 فی صد، 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ پر 4 لاکھ تیس ہزار فکسڈ اور 32 لاکھ سے اوپر 30 فیصد اور 41 لاکھ روپے سے اوپر تنخواہ پانے والوں پر سات لاکھ روپے فکسڈ اور 41 لاکھ سے اوپر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

