فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف سے ملاقات

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے ، یہ ملاقات پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کے ایران کے دورے کے دوران ہوئی ہے۔

یاد رہے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

ایرانی سپیکر سے ملاقات سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوچکا ہے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت آج دوبارہ ہوگی۔

 واضح رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک وفد کے ہمراہ گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے تھے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلٰی حکام نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ تہران ثالثی کی کوششوں کی حصہ ہے، پاکستانی وفد میں دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی میزبانی اور مثبت کردار کے شکر گزار ہیں‘، ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کا پیغام

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کو ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امن مذاکرات کے معاملے پر پاکستانی وفد تہران کا دورہ کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا پہلا دور 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، تاہم 21 گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ بات چیت کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *