مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری سیکٹر میں ایک تازہ جھڑپ کے دوران فریڈم فائٹرزنے تین بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا ، یہ واقعہ ایک اچانک حملے کے نتیجے میں پیش آیا ۔
اطلاعات کے مطابق فریڈم فائٹرز نے بھارتی فوجی دستے کو نشانہ بنایا، جھڑپ کے دوران تین بھارتی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں پراسرار طور پر 17 افراد کی موت
اس واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے،عوام کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے اور آئے دن بے گناہ کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہا ہے ، عالمی برادری کو چاہیے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے۔
🚨مقبوضہ کشمیر کے راجوری سیکٹر میں آزادی کے کیلئے لڑنے والے مجاہدین نے ایک تازہ حملے کے دوران 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور ایک کو یرغمال بنا لیا۔ pic.twitter.com/gDEkVTRTfr
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) April 16, 2026

