وفاقی حکومت نے بجلی کے ٹیرف میں 200 یونٹس تک اضافہ واپس کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق گھریلوصارفین کو200یونٹس تک بجلی کا فی یونٹ4روپے 10پیسے سستا پڑے گا۔ گھریلو صارفین کو512ارب کی کراس سبسڈی مل رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7 روپے 74 پیسے برقرار رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج خود اس پیکج کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کے لیےبجلی کا ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکیڈ صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی۔
مزید پڑھیں: متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، نوازشریف
وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی تھی ۔جولائی تا ستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویزدی۔وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا۔ اس سے قبل کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا۔