لاہور میں اسقاط حمل کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور میں اسقاط حمل کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور پولیس نے شوہر کی مرضی کے بغیر اسقاط حمل کروانے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹائون پولیس نے شوہر کی درخواست پر اس کی اہلیہ کے خلاف اس کی مرضی کے بغیربار بار اسقاط حمل کروانے کا مقدمہ نمبر 3999/2024ء درج کرلیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شادمان کے رہائشی محمد عثمان خان نے درج ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ اس کی 6مارچ 2022ء کو لاریب کرن کے ساتھ شادی ہوئی ،جس کے بعد اس کی بیوی حاملہ ہوئی

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز، بیٹریاں اورانورٹر سستے ہو گئے

جس کی اس کے پاس ایک بڑی میڈیکل لیبارٹری کی رپورٹ ہے ،لیکن اس کی بیوی نے اپنی بہن زاہدہ سرور اور اپنے بھائی خوزنین احمد عرف زین کی ایماء پرپہلی بار اسقاط حم کروایا جس کا اسے عمل ہوگیا ،بعدازاں میں نے اسے معاف کردیا لیکن 6فروری 2024ء کو ایک بار پھر میری اہلیہ نے اپنے بھائی اور بہن کے ساتھ ملکر اپنا حمل ظائع کردیا جس پر میں نے اس سے پوچھا تو اس نے لیت و لعل سے کام لیا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،اس حوالے سے کیس کی مدعی محمد عثمان خان نے کہا کہ اس نے اپنی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے تاکہ ایسی خواتین جو اس طرح کا جرم کرتی ہیں انھیں بتایا جا سکے کہ وہ غلط کر رہی ہیں ،انھوں نے کہا کہ اس نے اپنی اہلیہ کو طلاق کے نوٹسز بھی بھیج دیئے ہیں تاہم ابھی اس کی طلاق موئثر نہیں ہوئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *