پی ٹی آئی خاتون کارکن صنم جاوید کو گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحیریکِ انصاف کی خاتون کارکن صنم جاوید کو اج جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران کی عدالت میں پیش کیا گیا، صنم جاوید کو گزشہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا، صنم جاوید کی پیشی سے قبل ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گے اور لیڈیزپولیس اہلکاروں سمیت پولیس بڑی تعداد میں عدالت کے باہر تعینات کیے گے تھے۔
یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن صنم جاوید ایف آئی کی حراست میں ہیں اور انہیں گزشتہ روز ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا اور آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔