پتہ چلا ہے کہ ہمارے ایم این اے کواغوا کیا گیا،حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے: اسد قیصر

پتہ چلا ہے کہ ہمارے ایم این اے کواغوا کیا گیا،حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے: اسد قیصر

تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پتہ چلا ہے کہ ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اغواء کیا گیا ہے ، عدلیہ کے فیصلے کے بعد حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  کیا یہ ملک ایسے چلے گا کہ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کی جائیں گی؟ ملک میں جنگل کا قانون ہے، عدلیہ کی کوئی عزت و تکریم نہیں رہی۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف کھلم کھلا بغاوت ہے، کیا یہ زور زبردستی سے آپ حکومت چلا سکیں گے، ہم پاکستانی ہیں اور ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کریں گے  ، تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، تحریک انصاف کے ایم این ایز کو عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب مذمت کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب مزاحمت کریں گے، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو اپنا فیصلہ کرنے دیا جائے، ایم این اے امیر سلطان کو فوری طور پر رہا کریں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میری سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ فارم 45 اور 47 کا فیصلہ جلد کیا جائے، ملک میں دھاندلی زدہ جعلی انتخاب ہوا اور اس میں چیف الیکشن کمیشن کا کلیدی کا کردار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کہوں گا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *