(ن)لیگ کے اہم رہنما نےصنم جاوید کی رہائی کامطالبہ کردیا

(ن)لیگ کے اہم رہنما نےصنم جاوید کی رہائی کامطالبہ کردیا

نواز شریف کے قریبی سمجھے جا نے والے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق نے پی ٹی آئی کی رہنماصنم جاوید کی رہائی کا فوری مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’فیس بک ‘‘پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے بچے اپنی ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک چکے ہوں گے ۔ ان کا کیاقصور ہے ؟ صلہ رحمی کی جائے اور اب اُسے گھر جانے د یا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی مقدمات : لاہور پولیس عمران خان سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔ رہائی کے فوری بعد صنم جاوید اپنےوکلاء کے ساتھ روانہ ہوگئی تھیں، لیکن اسلام آباد پولیس نے انہیں پھر سے ان کی گرفتاری ڈال دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *