سینئرپاکستانی اداکارعثمان پیرزادہ نے زیادہ بل آنے پر گھر کی بجلی کٹوانے پر غور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بجلی بلوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےمعروف سینئر اداکار عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت چونک گیا جب میرے گھر کابجلی کا بل میں نے دیکھا وہ میری سوچ سے بہت زیادہ تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ آنے والے مہینوں میں کیا ہو گا، پتہ نہیں آئندہ میری جیب اجازت بھی دے گی یا نہیں کہ بجلی کا بل بھر سکوں ۔ سوچا تھا سولر سسٹم لگوا لوں لیکن اب اس سے بھی کترا رہاہوں۔
کیوںکہ حکومت اس پر بھی ٹیکس لگانے کی کوشش کررہی ہے۔سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ میں، میری اہلیہ اور میری بیٹی ہم ایک ہی اے سی استعمال کرتے ہیں اور ہم تینوں ایک کمرے میں سوتے ہیں لیکن اس کے باوجود بہت زیادہ بل آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کسی بڑے اداکار کیخلاف بات کرکے خلیل الرحمان وائرل ہونے کی کوشش کرتے ہیں: ریشم
ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی سوچتا ہوں جن لوگوں کے وسائل کم ہیں یا مالی طور پر مضبوط نہیں ہیں۔ اُن کا گزارہ کیسے چلتا ہو گا ۔ ، اوپر سے شدید گرمی، یہ بھی نہیں کرسکتے کہ بجلی کے بغیر گزارا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا بل اتنا خوفناک آیا ہے کہ کیا ہی بتاؤں، اگر ا سی طرح زیادہ بل آتے رہے تو مجھےاپنے گھر کی بجلی کٹوانی ہی پڑے گی۔