حکومت کی جانب سے کورٹ فیس 2روپے سے بڑھا کر 500روپے کرنے پر وکلاءنے (آج) بروز جمعہ المبارک صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال د ے دی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورٹ فیس دو روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے کرنے پر پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی، بار عہدیدار نے کہاکہ حکومت پنجاب نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کرکے ٹکٹ 2 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی۔
یہ بھی پڑھیں:’’شہزاد اکبر نے ایک پرچی لا کر مجھے دی ‘‘ سابق سیکرٹری وزیراعظم اعظم خان کا نیا انکشاف
پانچ سو روپے فی ٹکٹ ریٹ مقرر کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ بار عہدیدار نے کہاکہ ترامیم کے ذریعے ٹکٹ فیس بڑھانے سے سائلین ، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 32ہزار پبلک سکولوں میں مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ
کورٹ فیس میں اضافے پر وکلاء( آج ) بروز جمعہ المبارک کو پنجاب بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے ، پنجاب بار کونسل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کورٹ فیس میں اضافے کی ترمیم کے مکمل شیڈول کو فوری طور پر واپس لے ۔