پاکستان کی نامور رقاصہ اور خواجہ سراء رمل علی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق رمل علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبے کے لیے بہت کچھ کر رہی ہیں ، ہماری ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے بہت سے مسائل ہیں جن کے حل کے لیے وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: معروف سینئر اداکار نے زیادہ بل آنے پر گھر کی بجلی کٹوانے پر غور شروع کردیا
نامور ماڈل نے کہا کہ مریم نواز سب کے مسائل حل کر رہی ہیں ہمارے مسائل بھی حل کرنے کے لیے اقدامات کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اپنی کمیونٹی وفد کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات بھی کریں گی۔