پاکستان بار کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی زیر التوا کیسز کی شنوائی کیلئے ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کمیشن کے مشکور ہیں انہوں نے بار کونسلز کے مطالبے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو ایڈہاک ججز کے تقرری کی منظوری دی ہے جو کہ انتہائی ضروری تھا۔ کیونکہ پاکستان بھر کی جیلوں میں قیدی آور دیگر سائلین جن کی کیسز سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں اپنے کیسز کی شنوائی کے لیے کافی عرصہ سے منتظر ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں واقعہ، صوبائی حکومت نے جرگہ تشکیل دے دیا
پاکستان بار کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ کی رجسٹریوں کو بھی مکمل فعال کیا جائے گا، اور عام لوگوں کے کیسز بھی وہاں سماعت کے لیے مقرر ہونگے