بنگلا دیش: ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کیخلاف پرتشدد مظاہرے ،کرفیو نافذ

بنگلا دیش: ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کیخلاف پرتشدد مظاہرے ،کرفیو نافذ

بنگلادیش میں ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا، احتجاج پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم دیا گیا ہے۔۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش بھر میں  اہم مقامات پر فوج تعینات کردی گئی،ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند، ٹرین، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے،  طلبہ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 133 افراد جا ں بحق، 30صحافیوں سمیت اڑھائی ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب طلبہ نے جیل پر دھاوا بول دیا ہے، طلبہ کے حملے میں سیکڑوں قیدی رہا کرا کر جیل کو آگ لگا دی گئی، جبکہ حسینہ واجد نےمظاہرین کو71میں پاک فوج کے حمایتی رضاکار قرار دیدیا۔

دوسری جانب وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کر دیے ہیں جبکہ امریکا نے شہریوں کو بنگلا دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رواں ماہ کے آغاز سے ہی بنگلہ دیش میں روزانہ کی بنیاد پر کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، موجودہ سسٹم کے تحت نصف سے زیادہ سول سروس کی پوسٹس ایک مخصوص گروپ کے لیے مختص ہیں جس میں پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچے بھی شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *