اپوزیشن لیڈرملک احمد خان نے کہا کہ ہمارے ورکرز بدترین فسطائیت کا شکار ہیں ان کہ خلاف روز نئی ایف آئی آرز کاٹی جا رہی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں کیونکہ ٹک ٹاکروزیرِ اعلی مریم نواز حکومت کرنے کی اہل نہیں ہیں ۔ آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنڈ کے چوہدری کو اہم پیغام دیدیا ہے کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہمیشہ ڈیل کے تحت اقتدار تک پہنچے ہیں ا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک ڈیل کے تحت پنجاب پر قابض ہیں وہ فارم 47 کے تحت پنجاب پر قابض ہیں اور حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی فوری رہا ئی، 20 سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کر دیا
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صنم جاوید اور طیبہ راجہ صرف مریم نواز کی وجہ سے زیر اعتاب ہیں انہیں بے گناہ مقدمات میں پھنسایا جاتا رہا ہے چوہدری احمد بچھر نے کہا کہ ہم پنڈ کے چوہدری سے استدعا کرتے ہیں کہ ان جعلی نمبردارو سے ہماری جان چھڑائیں، پنڈ پر بہت ظلم ہو چکا ہے۔اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے،