محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 27 جولائی کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور مون سون ہوائیں 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی علاقوں میں پھیلنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ پرنٹنگ کا بحران پیدا ہو گیا، سیاہی کا اسٹاک ختم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

موسم کی پیشگوئی کرنے والوں نے مزید خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خطرہ بھی ہے۔ متعلقہ ایجنسیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کریں اور سیاحوں اور کسانوں کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *