سوشل میڈیا پر دوستی ،پاکستانی لڑکی نے سرحد پار بھارتی لڑکے سے شادی کر لی

سوشل میڈیا پر دوستی ،پاکستانی لڑکی نے سرحد پار بھارتی لڑکے سے شادی کر لی

فیس بُک پر دوستی کے بعد پاکستانی لڑکی نے سرحد پار کرکے بھارتی لڑکے سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد مہوش نامی 25 سالہ لاہور کی رہائشی پاکستانی لڑکی نے بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے بیکانیر کے نوجوان رحمان سے شادی کرلی۔

پاکستانی لڑکی مہوش اسلام آباد میں بیوٹی پارلر چلاتی تھیں جب کہ بھارتی نوجوان رحمان کویت میں ٹرانسپورٹر کا کام کرتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپور ٹس کے مطابق مہوش کی پہلی ملاقات بھارتی شہری رحمٰن سے 2023 میں مکہ مکرمہ میں عمرہ ادائیگی کے دوران ہوئی اور اس دوران دونوں نے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان سوشل میڈیا پر کردیاتھا ۔

رحمٰن کو مہوش نے شادی کی پیش کش 13مارچ 2022کوکی اور 3 روز بعد یعنی 16مارچ 2022کو دونوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے شادی رچا لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہوش 25 جولائی کو اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد سے واہگہ بارڈر پہنچیں اور 45 روزہ ٹؤرسٹ ویزا پر بھارت میں داخل ہوئیں، جہاں رحمان کے خاندان نے ان کا استقبال کیا اور انہیں راجستھان میں اپنے گاؤں پتھیسر لے آئے۔

رپورٹ کے مطابق 2006 میں مہوش کی شادی بادامی باغ کے رہائشی شخص سے ہوئی جس سے ان کے دو بیٹے ہیں بعد ازاں 2018 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی اور ان کے سابق شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی۔ دوسری جانب رحمان نے 2011 میں فریدہ نامی خاتون سے نکاح کیا جس سے ان کے 2 بچے ہیں، میاں بیوی کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے باعث ان کی اہلیہ اپنے والدین کے پاس رہتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *