پاکستان ریلوے نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی۔
پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔ترجمان ریلویز کے مطابق کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ۔ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی۔
ترجمان ریلویز کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ مالی سال 24-2023ء کے پیش کردہ اقتصادی سروے کے مطابق، پاکستان ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں گزشتہ 14 برسوں کے دوران نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
گیلپ پاکستان نے اس حوالے سے وفاقی حکومت کے جاری کردہ اقتصادی سروے کا جائزہ لیا اور سروے میں پیش کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ گزشتہ 14 سال کے دوران ریلوے کے ساڑھے 3 کروڑ مسافر کم ہوئے۔