ساحلِ سمندر پر لوٹ مار کرنیوالوں کے خلاف ماؤنٹین فورس تشکیل

ساحلِ سمندر پر لوٹ مار کرنیوالوں کے خلاف ماؤنٹین فورس تشکیل

کراچی کے ساحل پر لوٹ مار کی روک تھام کیلئے سندھ پولیس نے گھڑ سوار دستوں پر مشتمل ماؤنٹین فورس تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے پولیس مختلف ادوار میں مختلف حکمت عملیاں اختیار کرتی رہی ہے۔ کبھی شاہین فورس تو کبھی اسکیٹ فورس کے نام سے مختلف فورسز بناکر گلی محلوں کے جرائم روکنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہ ملی۔ اب کراچی کے ساحل پر لوٹ مار کی روک تھام کیلئے گھڑ سوار دستوں پر مشتمل ماؤنٹین فورس تشکیل دی گئی ہے جو لوٹ مار کرنیوالے عناصر کی سرکوبی کرے گی۔ ابتدائی طور پر سندھ پولیس کی گھڑسوار فورس کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایک ٹیم کلفٹن سے سی ویو کے آغاز تک گشت پر مامور ہوگی جبکہ دوسری ٹیم سی ویو کے آغاز سے کلاک ٹاور تک ڈیوٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی سندھ کی صوبے سے نکلنے والی گیس بارے اہم تجویز

دونوں ٹیموں میں چار چار گھڑ سوار پولیس اہلکار شامل ہوں گے یہاں یہ امر قابلِ زکرہے کہ ایسی ہی ماؤنٹین فورس پانچ سال قبل لاہور میں بھی تعینات تھی جسے 2019 میں ختم کردیا گیا۔ تاریخی فورس کے 45 اعلیٰ نسل کے گھوڑے دوسرے اضلاع اور 5 گھوڑے لاہور ریس کلب بھجوادیے گئے۔ یہ ماؤنٹین فورس غیر ملکی وفود اوروی وی آئی پیز کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتی تھی اور مختلف ممالک میں آج بھی فعال ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *