محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 6اگست تک جاری رہے گا۔
اتوار کے روز خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔ جبکہ با لائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالا ئی /شمال مشر قی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے نے ایک ماہ میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کر دی
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 80، سیدپور17)، رحیم یار خان 71، بہاولپور(ائیرپورٹ)12، خانپور10، کوٹ ادو 07، لیہ 05، چکوال03، قصور 02، بہاولنگر 01، سندھ: سکھر 66، روہڑی 55، خیرپور 45، کراچی( کیماڑی 41، پی اے ایف مسرور بیس 20، قائد آباد، صدر 19، اورنگی ٹاؤن 18، کورنگی 16، ڈی ایچ اے (فیز 2) 15، پی اے ایف فیصل بیس 11، یونیورسٹی روڈ، ایم او ایس، گڈاپ 05، ڈی سی آفس04، ناظم آباد، گلشن حدید، سرجانی ٹاؤن، جناح ٹرمینل 03، ابراہیم حیدری 02، گلشن معمار، بن قاسم 01)، روہڑی 38، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد 33، پڈعیدن 14، لاڑکانہ، جیکب آباد10، موہنجوداڑو 06، سکرنڈ05، ٹنڈو جام ، چھور03،میر پور خاص 02، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 41، کاکول11، کالام، پاراچنار10، دیر (لوئر)07، بونیر 02، کشمیر: راولاکوٹ 10، کوٹلی 02، بلوچستان: بارکھان 04اورقلات میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44، دالبندین اور چلاس میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔