کون کونسے موبائل فون بلاک ہونے جارہے ہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

کون کونسے موبائل فون بلاک ہونے  جارہے ہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ان موبائل فونز کے بارے میں خبردار کیا ہے جو بلاک کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کلون/ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز بلاک کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پی ٹی اے نے صارفین کو اپنے موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کے لیے اہم ہدایات فراہم کیں۔ پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو پی ٹی اے کی جانب سے کوئی پیغام موصول ہوتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ آپ کا موبائل ڈیوائس کلون یا ڈپلیکیٹ ہے تو اپنے آئی ایم ای آئی کی تصدیق کے لیے #06#* ڈائل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے جی ایس150موٹر سائیکل کی اگست کیلئے قیمت جاری کر دی

آئی ایم ای آئی کا موازنہ پی ٹی اے کے پیغام میں مذکور آئی ایم ای آئی سے کریں۔ آئی ایم ای آئی بلاکنگ سے بچنے کے لئے ایس ایم ایس موصول ہونے کے سات دن کے اندر پی ٹی اے کو جواب دیں۔ پی ٹی اے نے مزید کہا کہ اگر یہ مسئلہ برقرار رہتا ہے تو براہ کرم پی ٹی اے سی ایم ایس کے ذریعے (complaint.pta.gov.pk ) پر شکایت درج کروائیں اور خریداری اور ایف بی آر ٹیکس ادائیگی کا مکمل ثبوت فراہم کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *