توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع

توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع

توشہ خانہ نئےریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق کی اور جسمانی ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ نئے ریفرنس میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے احتساب عدالت میں میں پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مزید 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے عدالت نے ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ توشہ خانہ نئے ریفرنس میں دونوں ملزمان کا مجموعی طور پر 24 روزہ ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 9مئی پر معافی پاک فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائیگی، صحافی حماد حسن

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، اور دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکلاء صفائی کی عدم پیشی کے باعث تفتیشی افیسر میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہو سکی
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *