حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے بنگلہ دیش کے لوگوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی

حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے بنگلہ دیش کے لوگوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے نئے چیف ایڈوائز پروفیسر یونس کو مبارکباد دی ہے اور خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان پروفیسر یونس کیساتھ کام کرینگے۔

تفصیلات مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بنگلہ دیش حکومت اور بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مثبت تعلقات ہیں جو عرصہ دراز سے ہیں، پاکستان نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نئے چیف ایڈوائزر پروفیسریونس کو مبارکباد ہے بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی ہے ترجمان دفترِ خارجہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہےکہ امید ہے بنگلہ دیش میں جلد حالات نارمل ہو جائینگے، انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے حالات پر ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے ملوث ہونے کے تمام بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے دوران پاکستان اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جا ری رکھے گا،

یہ بھی پڑھیں: عوام کی رائۓ دبانے کا نتیجہ بنگلہ دیش کی صورت سامنے آ سکتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

انہوں نے واضح کہ پاکستان کے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ کے بعد قائمقام ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ارشد ندیم کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے پر مبارکابد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ارشد ندیم کو پاکستان کےلئے سونے کا تمغہ جیتے پر مبارکباد پیش کر تی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *