خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ میں ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے محمد نثار نے 11 ہزار 926 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے محمد نثار نے 11 ہزار 926 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے راحت اللہ 7 ہزار 146 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار نجیب اللہ 10 ہزار 622 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور جماعت اسلامی کے عابد خان نے 10 ہزار 593 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔
خیال رہے کہ باجوڑ پی کے 22 میں ضمنی انتخاب کے لیے گزشتہ روز ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی۔ آزاد حیثیت سےمنتخب رکن اسمبلی مبارک زیب نے پی کے22 کی نشست خالی کی تھی۔


