جشنِ آزادی کے پر مسرت موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلٰی بلوچستان نے بلوچستان میں نادرا کے 21 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 6 نئی موبائل رجسٹریشن وہیکلز کا افتتاح کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی 21 تحصیلوں میں نئے رجسٹریشن مراکز کے قیام سے عوام کو رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول میں آسانیاں میسر آئیں گی۔ بلوچستان کے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا تھا ، اور نئے رجسٹریشن مراکز اور موبائل وہیکلز سے عوام خصوصاً ضعیف العمر افراد اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ کے حصول کی سہولت میسر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:77ویں یوم آزادی پر ایم کیو ایم کی بانیان پاکستان کی اولادوں کو آج کے دن کی مبار کباد
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا صوبے میں نادرا کے نئے رجسٹریشن سینٹرز اور ایم آر ویز کی فراہمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ادارے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں خدمات کی سہل فراہمی کے لئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریں ۔ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء کی شرکتڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلٰی بلوچستان نے بلوچستان میں نادرا کے 21 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 6 نئی موبائل رجسٹریشن وہیکلز کا افتتاح کر دیا ہے۔