روس کے مشرقی علاقوں میں 7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

روس کے مشرقی علاقوں میں 7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

روس کے علاقے کمچٹکا (Kamchatka) میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت سات اعشاریہ صفر نوٹ کی گئی ہے۔ 

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 میل اور اس کا مرکز ساحلی شہر پیٹرو پاولوسکی تھا۔

مقامی جیو فزیکل سروس کے مطابق زلزلہ چھ کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز بحرالکاہل میں 108 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقہ تھا۔

 زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے تاہم  اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی  نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے سے  بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا امکان نہیں ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *