گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم تباہی کے دہانے پر ہے ، وزیر اعلیٰ اور وزراء ایک دوسرے پرکرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں، چوروں کی تحقیقات کیلئے ڈاکوؤں کی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 34 یونیورسٹی میں سے 26 یونیورسٹی کے وائس چانسلر نہیں ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا کہ وائس چانسلر تعیناتی کی سمری گورنر کو بھیجی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرے پاس حکومت کی طرف سے وائس چانسلر تعیناتی کی سمری نہیں آئی ہے، پی ٹی آئی پارٹی عہدیداروں اور چہیتوں کو وائس چانسلرز بنانے کیلئے از سر نو طریقہ کار کو اپنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے مکمل ہونے والے طریقہ کار پر صوبائی حکومت کو احکامات جاری کرے۔