اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے تمام پبلک اور پرائیویٹ ہیلتھ کیئر اداروں کو ایم پاکس بارے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں پبلک ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم پاکس کی بہتر نگرانی اور انتظام کے لیے انتظامات یقینی بنائیں جائیں کیونکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایم پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ایم پاکس ٹیسٹ کرنے والی کسی بھی لیبارٹری کو آئی ایچ آر اے سے اجازت حاصل کرنا ہو گی اور کوئی بھی لیبارٹری ایم پاکس ٹیسٹ کے حوالے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے منظوری لے گی اور مجاز اور مستند لیبارٹریز ہی ٹیسٹنگ کرتی ہیں، نتائج کی سالمیت کو برقرار رکھتی ہیں۔ اس وقت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں ایم پاکس ٹیسٹ کرنے کی واحد مجاز لیبارٹری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ داخلہ ، آئی جی پنجاب زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے شیخ زید ہسپتال آمد
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں ایم پاکس کا ٹیسٹ مفت کیا جا رہا ہے اورمشتبہ کیس کی علامات کے ساتھ اس وقت تک مثبت کیس سمجھا جائے گا جب تک کہ لیب ٹیسٹنگ سے تصدیق نہ ہو جائے۔ٹرانسمیشن کو روکنے کے لیے فوری طور پر تنہائی اور معیاری احتیاطی تدابیر کو نافذ کیا جائے گا۔