وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے قریبی ساتھی تحصیل متھرا کے ناظم انعام اللہ کی محکمہ تعلیم کے دفتر میں توڑ پھوڑ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے قریبی ساتھی تحصیل متھرا کے ناظم انعام اللہ کی محکمہ تعلیم کے دفتر میں توڑ پھوڑ

(عرفان خان)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے قریبی ساتھی اور محکمہ تعلیم کا افسر آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے قریبی ساتھی اور تحصیل متھرا کے ناظم انعام اللہ نے اپنے حلقے کے استاد کا تبادلہ ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور کے دفتر میں توڑ پھوڑ کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاورعرفان علی کے مطابق تحصیل ناظم انعام خان استاد کا تبادلہ کرنے پر سیخ پا ہوکر حملہ آور ہوئے اور دفتر کے شیشے توڑ ڈالے اور عملے کو دبانے کی کوشش بھی کی۔ ڈی ای او پشاور کا کہنا ہے کہ میں نے قانون اور اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق استاد کا تبادلہ کیا۔

دوسری جانب تحصیل ناظم انعام اللہ نے ڈی ای او پشاور پر الزام لگایا ہے کہ وہ پیسے لے کر تبادلے کرتے ہیں اور میرے حلقے کے استاد کا پیسہ نہ دینے کی وجہ سے تبادلہ کیا گیا۔ انعام اللہ نے کہا کہ کسی کو کرپشن کرنے نہیں دیں گے۔

جبکہ اس حوالے سے ڈائریکٹرس محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ جو واقعہ پیش آیا ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کسی کا سرکاری دفتر میں تشدد اور حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *