پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا کہنا ہےکہ عمران خان کی رہائی کیلئے جلد لاکھوں افراد پارلیمنٹ کا رخ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد رہا ہو جائیں گے ۔ اب عالمی دنیاکی طرف سے بھی کہا جا رہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو رہا کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:10 سالہ اقتدار، خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی سکولوں کی حالت زار نہ بدل سکی
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی امید کی واحد کرن ہیں ۔ ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ۔ ان کا مزیدکہنا تھا ملک کو بچانے کے لیے سربراہ تحریک انصاف کی رہائی ضروری ہے ۔

