98 سالہ سابق برطانوی فوجی نےانوکھا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

98 سالہ سابق برطانوی فوجی نےانوکھا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جنگِ عظیم دوم میں خدمات انجام دینے والے 98 سالہ برطانوی شہری ہیری ہیزمین نے ایک منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کے معمر ترین ونگ واکرکا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ہیری ہیزمین نے برطانیہ کے تاریخی ڈکسفورڈ ایئر فیلڈ میں ایک خصوصی پرواز کے دوران تقریباً 1000 فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے جہاز کے اوپر کھڑے ہو کر 9 منٹ سے زائد وقت گزارا۔

یہ بھی پڑھیں :ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا ڈرامائی انداز ،سب کوحیران کر دیا

اس غیرمعمولی کارنامے کے موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے کامیاب مظاہرے کے بعد باضابطہ طور پر ہیری ہیزمین کو دنیا کا معمر ترین ونگ واکر قرار دیا۔

ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد ہیری ہیزمین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے اس طرح کا مہم جوئی سے بھرپور تجربہ کرنے کا خواب دیکھتے تھے۔ ان کے مطابق 98 سال کی عمر میں اس خواب کو حقیقت بنتے دیکھنا ان کی توقعات سے بھی بڑھ کر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مثانے سے نکلی 1.3 کلو وزنی پتھری,حیرت انگیز سرجری

انہوں نے کہا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننا ایک ناقابلِ یقین احساس ہے اور وہ اس یادگار لمحے کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ونگ واکنگ دنیا کے خطرناک اور سنسنی خیز فضائی مشاغل میں شمار ہوتی ہے، جس میں افراد اڑتے ہوئے طیارے کے اوپر کھڑے ہو کر مختلف کرتب دکھاتے ہیں۔ اس شعبے میں حصہ لینے کے لیے غیرمعمولی ہمت، جسمانی فٹنس اور پیشہ ورانہ تربیت درکار ہوتی ہے۔

ہیری ہیزمین کا یہ کارنامہ اس بات کی مثال ہے کہ عزم، حوصلہ اور جذبہ عمر کی پابندیوں سے بالاتر ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles