وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق تفصیلی میمو جاری کرتے ہوئے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہترین اور مکمل طور پر تسلی بخش قرار دیا ہے۔
جاری کردہ میمو کے مطابق صدر ٹرمپ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل فٹ ہیں اور ان کے اہم اعضا بشمول قلبی نظام، پھیپھڑوں کی کارکردگی اور اعصابی نظام معمول کے مطابق بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طبی معائنے کے دوران صدر ٹرمپ کی مجموعی صحت کو مستحکم اور اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے جبکہ کسی قسم کی سنگین طبی پیچیدگی یا تشویشناک صورتحال سامنے نہیں آئی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کی تمام ویکسینیشن اور طبی اسکریننگز بروقت مکمل اور اپ ڈیٹ ہیں اور انہیں معمول کے مطابق صحت مند قرار دیا گیا ہے۔
طبی ماہرین کی جانب سے جاری جائزے میں کہا گیا ہے کہ صدر کی جسمانی کارکردگی عمر کے لحاظ سے بہتر اور مستحکم ہے اور وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں معمول کے مطابق ادا کرنے کے قابل ہیں۔
یہ میمو معمول کے سالانہ طبی معائنے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو صدر کی صحت سے متعلق شفاف معلومات فراہم کرنا ہے۔
امریکی صدور کی صحت ہمیشہ عالمی توجہ کا مرکز رہتی ہے، اور اس تازہ رپورٹ نے ٹرمپ کی صحت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو کم کر دیا ہے۔