سنچیتا موت سے پہلےکیا سوچ رہی تھیں؟دوست کا بڑا انکشاف

سنچیتا موت سے پہلےکیا سوچ رہی تھیں؟دوست کا بڑا انکشاف

ٹی وی اداکارہ سنچیتا اگلے کی خودکشی کے معاملے میں ان کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ گیتانجلی منگل نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

گیتانجلی منگل کے مطابق سنچیتا گزشتہ کئی ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور اکثر اپنی زندگی سے متعلق مایوس کن باتیں کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری 2026 سے سنچیتا کی ذہنی کیفیت میں نمایاں تبدیلی آ گئی تھی، حالانکہ ان کا کیریئر کامیابی سے آگے بڑھ رہا تھا اور وہ مالی مشکلات کا بھی سامنا نہیں کر رہی تھیں۔

یہ  بھی پڑھیں :سنچیتا اوگلے کی موت پر چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

اداکارہ کے مطابق سنچیتا اکثر پیغامات میں کہتی تھیں کہ وہ موجودہ زندگی سے خوش نہیں ہیں اور اسے انتہائی مشکل اور تلخ سمجھتی ہیں۔ گیتانجلی نے دعویٰ کیا کہ سنچیتا بعض اوقات اپنی جان لینے سے متعلق بھی گفتگو کرتی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنچیتا کا کہنا تھا کہ وہ ایک بڑی ہیروئن بننے کے بعد اسی تاریخ پر دنیا سے رخصت ہونا چاہتی ہیں جس دن اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی برسی ہوتی ہے، تاکہ لوگ انہیں ہمیشہ یاد رکھیں۔

گیتانجلی منگل کا کہنا ہے کہ انہیں یقین تھا کہ سنچیتا اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکتی ہیں۔ ان کے بقول، سوشل میڈیا پر اپنے ہم عمر فنکاروں کی کامیابی دیکھ کر سنچیتا بعض اوقات احساسِ کمتری کا شکار بھی ہو جاتی تھیں۔

editor

Related Articles