کرسٹوفر نولان کی نئی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی باکس آفس ہلا دیا

کرسٹوفر نولان کی نئی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی باکس آفس ہلا دیا

ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولان کی نئی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ٹکٹس کی فروخت نے برطانیہ کے سب سے بڑے آئی میکس سینما میں پہلے ہی دن تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے، جن سے 7 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ سے زائد آمدنی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :سالگرہ منانے والی اداکارہ اگلے ہی دن کیوں چل بسیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

برطانیہ کی سب سے بڑی آئی میکس اسکرین، بی ایف آئی آئی میکس کے مطابق یہ کسی بھی فلم کے لیے پہلے روز کی ٹکٹ فروخت کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل فلم کی ابتدائی ویک اینڈ اسکریننگز کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے ایک گھنٹے کے اندر مکمل طور پر فروخت ہو گئے تھے۔

میڈیارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’دی اوڈیسی‘‘ نے پہلے روز کی فروخت کے حوالے سے کرسٹوفر نولان کی سپر ہٹ فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘ اور سائنس فکشن بلاک بسٹر ’’ڈیون ،پارٹ ٹو‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سنچیتا موت سے پہلےکیا سوچ رہی تھیں؟دوست کا بڑا انکشاف

اعداد و شمار کے مطابق ’’ڈیون، پارٹ ٹو‘‘ نے پہلے 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 66 ہزار پاؤنڈ جبکہ ’’اوپن ہائیمر‘‘ نے 2 لاکھ 54 ہزار پاؤنڈ کا بزنس کیا تھا۔فلم 17 جولائی کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ یہ تاریخ کی پہلی فیچر فلم ہوگی جسے مکمل طور پر آئی میکس 70 ایم ایم کیمروں سے فلمایا گیا ہے۔

قدیم یونانی داستان پر مبنی فلم میں ایتھاکا کے بادشاہ اوڈیسیئس کی جنگ کے بعد گھر واپسی کی طویل اور خطرناک مہم کو دکھایا گیا ہے، جہاں اسے مختلف پراسرار مخلوقات اور غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیمن، زینڈایا، رابرٹ پیٹنسن، ٹام ہالینڈ، این ہیتھاوے، لوپیتا نیونگو اور چارلیز تھیرون جیسے بڑے نام شامل ہیں، جس کے باعث شائقین میں فلم کے لیے غیرمعمولی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles