گولڈ مارکیٹ بیٹھ گئی ، پاکستان میں فی تولہ سونا بڑی کمی

گولڈ مارکیٹ بیٹھ گئی ، پاکستان میں فی تولہ سونا بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث مقامی خریداروں کو بھی ریلیف ملا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 65 ڈالر کی سطح پر آگئی عالمی مارکیٹ میں آنے والی اس کمی کے بعد پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

جیولرز کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے ہو گئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں، کتنا اضافہ ہوا؟

صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 69 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 324 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 59 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 421 روپے تک آ گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ امریکی ڈالر کی صورتحال، شرح سود سے متعلق توقعات اور عالمی معاشی حالات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔

دوسری جانب صرافہ کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے خصوصاً شادیوں کے سیزن اور سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے والوں کو اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

editor

Related Articles