راولپنڈی،ٹینچ بھاٹہ کے لنڈا بازار میں آتشزدگی ، 25 سےزائد کھوکھے خاکستر

راولپنڈی،ٹینچ بھاٹہ کے لنڈا بازار میں آتشزدگی ، 25 سےزائد کھوکھے خاکستر

راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں واقع مہربان مارکیٹ کے لنڈا بازار میں اچانک لگنے والی ہولناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 25 سے زائد کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث دکانوں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور تاجروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈسپنسری گراؤنڈ کے قریب واقع لنڈا بازار میں آگ اچانک بھڑکی جس نے تیزی سے پھیلتے ہوئے متعدد کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے جبکہ واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

 یہ بھی پڑھیں ؛اسلام آباد کے اہم تجارتی سنٹر میں آتشزدگی ،ایک زخمی، انتظامیہ کی دوڑیں لگیں

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر فائٹرز نے مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعدد کھوکھے تباہ ہونے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے سامان کے نقصان کا خدشہ ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

editor

Related Articles