وفاقی وزیرداخلہ داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے  

وفاقی وزیرداخلہ داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے  

مشرقِ وسطیٰ میں جاری سفارتی و سیکیورٹی پیش رفت کے تناظر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث اس دورے کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی اور سفارتی تعاون کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور سعودی وزیر داخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی مشترکہ سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے، انسداد دہشت گردی، سرحدی سلامتی، انٹیلی جنس تعاون، زائرین اور پاکستانی شہریوں سے متعلق امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ ایران۔امریکا مذاکراتی پیش رفت، خلیجی خطے کی بدلتی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا اور ایران کے نمائندے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، محسن نقوی تہران پہنچ گئے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک دفاع، سیکیورٹی، معیشت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، سفارتی سرگرمیوں اور علاقائی صف بندی کے باعث پاکستان مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتا رہا ہے کہ تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ اسی تناظر میں محسن نقوی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی بدلتی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles