فیفا ورلڈ کپ ،برازیل کی سنسنی خیز واپسی، جاپان کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ ،برازیل کی سنسنی خیز واپسی، جاپان کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے دلچسپ ناک آؤٹ مرحلے میں برازیل نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جاپان کو 2-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہیوسٹن میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے بھرپور مقابلہ کیا، تاہم آخر میں برازیل کی تجربہ کار ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

میچ کے پہلے ہاف میں جاپان نے حیران کن طور پر جارحانہ آغاز کیا اور 29ویں منٹ میں سانو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ جاپانی ٹیم نے پہلے ہاف کے اختتام تک اپنی سبقت برقرار رکھی اور برازیل کو دباؤ میں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں :کانگو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی

دوسرے ہاف میں برازیل نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے حملوں میں تیزی پیدا کی اور میچ کا رخ بدل دیا۔ برازیل کے تجربہ کار مڈفیلڈر کیسیمیرو نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری رہا۔ میچ کے اختتام سے صرف ایک منٹ قبل گیبریئل مارٹینیلی نے فیصلہ کن گول کر کے برازیل کو 2-1 کی فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنی جگہ یقینی بنا لی جبکہ جاپان کا ٹورنامنٹ میں شاندار سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ جاپانی ٹیم نے میچ میں مضبوط مزاحمت دکھائی، تاہم آخری لمحات میں برازیل کے تجربے نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مسلم کھلاڑیوں کے لیے ’پلیئر آف دی میچ‘ ٹرافی کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

فیفا ورلڈ کپ کے دیگر راؤنڈ آف 32 مقابلوں میں جرمنی اور پیراگوئے جبکہ نیدرلینڈز اور مراکش کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔ اس سے قبل مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 1-0 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

editor

Related Articles