آئینی ترامیم کرنے کی طاقت پارلیمان کے پاس ہے اور رہے گی: دانیال چودھری

آئینی ترامیم کرنے کی طاقت پارلیمان کے پاس ہے اور رہے گی: دانیال چودھری

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این )کےرہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ تمام چیزوں کا اختیارپارلیمان کےپاس ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کوکیسے چلانا ہے ؟ آئینی ترامیم سے ملک میں پارلیمنٹ اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:حکمران اتحاد جو آئینی ترامیم لا رہا ہےیہ کل انہی کے گل پڑے گی ،رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتہ

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں آئینی ترمیم پہلی مرتبہ نہیں ہو رہی، پہلےدن سےکوشش تھی آئینی ترمیم پرتمام پارٹیوں سےبات چیت کی جائے، پارلیمنٹ نےہی فیصلہ کرنا ہےکہ ملک کس سمت میں چلےگا۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم: حکومت اور اپوزیشن میں سخت مقابلہ، نمبر گیم کس کے حق میں ہے؟

انہوں نے کہا کہ انصاف کےحصول کیلئے عوام کی زندگیاں گزرجاتی ہیں، لوگوں کوانصاف تب ملےگا جب ادارے جلدی کام کریں گے، ترامیم سےچیزیں خراب نہیں بلکہ مزید بہترہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *