اب کونسی سمیں بلاک کی جائیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اب کونسی سمیں بلاک کی جائیں گی؟  تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 اکتوبر سے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کر دی جائیں گی۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر موجود تمام سمیں استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر انہیں اپنے نام منتقل کروا لیں۔ مقررہ مدت کے بعد، ایسی تمام سمیں بند کر دی جائیں گی جو فوت شدہ افراد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر پر جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیوٹا یارس تین سالہ اقساط کے پلان پر کتنی کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سمیں اپنے نام منتقل کروانے کے لیے صارفین کو فوت شدہ عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔ متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد فوت شدہ شخص کے سی این آئی سی پر جاری سم کو اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *