ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں آج700روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 60ہزار 700روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں ڈیپال کے 2 ورژنز متعارف، قیمتیں بھی سامنے آگئیں
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونا 600روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 23ہزار508روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھائو 10ڈالر اضافے کے بعد2512ڈالر فی اونس ہے۔

