آزاد عدلیہ پر کسی صورت قدغن قبول نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

آزاد عدلیہ پر کسی صورت قدغن قبول نہیں کریں گے:  بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  کہ آزاد عدلیہ پر کسی صورت قدغن قبول نہیں کریں گے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں جلسہ کرنے کے لیے این او سی تک نہیں دیا جاتا، امریکا کا ویزا بھی اس سے پہلے مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو آپس میں لڑانا نہیں چاہتے، عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، 24ویں ترمیم منظور نہیں کرواسکے تو آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لامیں نے یہاں آکر جلسہ گاہ میں حاضری دے دی، میرا سلام قبول کریں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف تو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، کیا ووٹ کو ایسے عزت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فارم 47 کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، ملک پر قبضہ کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں وہ عوام کو آزادی دلوائیں گے۔

تحریک انصاف کا لاہور میں ہونے والا جلسہ اختتام پذیر ہو گیا، جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے پر ڈی جے کی طرف سے جلسہ گاہ کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند کر دی گئیں جس کے بعد کارکن گھروں کو واپس چلے گئے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی تھی، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *