وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد لاہور پہنچے اور کارکنوں سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ راستے بند ہونے کے باوجود وہ جلسہ گاہ پہنچے ہیں کیونکہ انہیں وہاں خطاب کرنا تھا اور لاہوریوں سے ملنا تھا۔علی امین گنڈا پور نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میں نے یہاں آ کر جلسہ گاہ میں حاضری دے دی، میرا سلام قبول کریں۔تاہم انہوں نے گفتگو کے بعد رنگ روڈ سے واپس روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ ناکام قرار دیدیا
یاد رہے کہ جلسے کا وقت ختم ہونے پر شام 6 بجے ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا تھا اور لائٹس بھی بند ہو گئیں، جس کے باعث جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔ پولیس نے مائیک اور لائٹس بند کروا کر کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما بھی سٹیج سے اتر گئے۔ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے شرکا بھی جلسہ گاہ سے واپس چلے گئے۔

