تحریکِ انصاف کی راولپنڈی جلسے کے حوالے سے تیاریاں، انتظامی کمیٹی تشکیل

تحریکِ انصاف کی راولپنڈی جلسے کے حوالے سے تیاریاں، انتظامی کمیٹی تشکیل

پاکستان تحریکِ انصاف قیادت نے رواں ہفتے راولپنڈی جلسے کےانتظامات کیلئے انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے راولپنڈی جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں تمام مرکزی عہدیداران سمیت راولپنڈی کے صدر، جنرل سیکریٹری، میٹرو پولیٹن کے دو عہدیداران شامل کیئے گے ہیں۔ پی ٹی آئی زرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر اور تیمور مسعود ملک بھی انتظامی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ بیرسٹر گوہر. عمر ایوب، شبلی فراز،سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص، بھی مرکزی جلسہ کمیٹی میں شامل کیئے گئے ہیں۔ زرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ترجیحی بنیادوں پر لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست دی گئی ہے اورپی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ ملنی کی صورت میں پلان بھی موجود ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی علامہ اقبال پار ک یا بھاٹا چوک میں بھی جلسہ کرسکتی ہے ۔

مزید پڑھیںؒ ای-چالان نادہندہ گاڑی مالکان پولیس خدمت مراکز سے سہولیات حاصل نہیں کر سکیں گے

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں جلسہ کی کال دینے کے معاملے پر راولپنڈی انتظامیہ غور کر رہی ہے اور راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے اجازت دیئے جانے کی صورت میں تین مقامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے مویشی منڈی بھاٹا چوک، مویشی منڈی روات اور مویشی منڈی رنیال چکری روڈ میں سے کسی ایک جگہ جلسے کی اجازت دی جائے گی اور تینوں مقامات میں سے کسی ایک جگہ جلسے کی اجازت این او سی سے مشروط ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *