آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کا بھاؤ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 628 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔