حسین آباد کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اے ڈی سولنگی کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے میں ایک اور شخص غلام مصطفی بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کا قاتل بھی پولیس کانسٹیبل نکلا
پولیس کے مطابق اے ڈی سولنگی کو چھ گولیاں ماری گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ سولنگی برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ اے ڈی سولنگی کے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور کچھ سال پہلے ان کے چار بھائیوں کو بھی قتل کیا جا چکا ہے۔
پولیس نے واقعے کے سلسلے میں ایک ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے، تاہم اس کی شناخت اور گرفتاری کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی گئیںاورتحقیقات جاری ہیں۔