مخصوص نشستوں سےمتعلق الیکشن کمیشن کاساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

مخصوص نشستوں سےمتعلق الیکشن کمیشن کاساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

 سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی معاملہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ رہا اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیاجائے۔ الیکشن کمیشن زرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران نے قانونی ٹیم کی تجاویز سے عدم اتفاق کیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کل پھر معاملہ پر مشاورت کریگا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے فوجی عدالت میں ممکنہ ٹرائل کیخلاف درخواست نمٹا دی

زرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے تفیصلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،زرائع کے مطابق ممبران نے رائے دی کہ فیصلہ پر فوری عملدرآمد کرکے نظرثانی اپیل کا انتظار کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *