پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب کے سات شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ پابندیاں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے امتحانی مراکز میں لگائی جائیں گی، جو ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو نافذ ہوں گی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دے دی

امتحانی مراکز کے گرد پابندی کا اطلاق صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگا۔ اس دوران، امیدواروں اور عملے کے علاوہ کوئی بھی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *