پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہےکہ علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طور پر اپنی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی وی وی سماء سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور جمہوری ہے تاہم احتجاج آئین اور قانون کے مطابق اور اپنی حدود کے دائرے میں رہ کر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدلیہ کی حمایت میں احتجاج کا اعلان
واضح رہے چند روز قبل شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب پر حملہ کیا تھا۔ اُس دوران شازیہ مری نے کہاتھا کہ جنرل ایوب خان کے پوتے کو جمہوریت اور اس کی اقدار کی تعلیم دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوری اقدار کی سربلندی کے لئےجو قربانیاں دی ہیں اس سے ہر کوئی واقف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا مان گئے، انہیں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کا بولا گیا، وزیراعلی خیبر پختونخوا